Home Public News ملک میں شدید گرمی کی لہر جاری، گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑی؟ ملک میں شدید گرمی کی لہر جاری، گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑی؟ personEarn Cash Earn Money Online Skills June 28, 2024 0 share ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ ملک کے کئی مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور بارش کی بھی توقع ہے۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ بھکر 47، دادو، کوٹ ادو 46، خیرپور 45، لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان44، اسلام آباد 43، مظفر آباد42، کراچی 40 ، کوئٹہ اور گلگت میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ Tags Daily NewsPublic News Facebook Twitter Whatsapp Newer Older